بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
ضلع کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے 27 اگست 2026 کو جاری اعلامیے کے مطابق ضلع کوئٹہ کے تمام سرکاری گرلز ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کا مالی سال 2023-24، 2024-25 اور 2025-26 کے لیے اندرونی آڈٹ کیا جائے گا۔
تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 28 اگست 2026 کو مکمل مالی و انتظامی ریکارڈ آڈٹ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔ ریکارڈ میں بجٹ، منظوریوں، پروکیورمنٹ کمیٹی، سالانہ خریداری منصوبوں، ٹینڈرز، BPPRA سے متعلق رپورٹس، کیش بک، بلز، ادائیگیوں اور دیگر متعلقہ دستاویزات شامل ہیں۔
اعلامیے میں تمام سربراہان کو ریکارڈ مکمل، تصدیق شدہ اور منظم رکھنے اور آڈٹ کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


