عمرکوٹ:رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف
ضلع عمرکوٹ میں منشیات کے خاتمے اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے صوبہ سندھ مینارٹی ونگ کے جنرل سیکرٹری اور نیشنل پریس کلب سامارو کے صدر ڈاکٹر ایم لال واگھانی اور اصغر علی سموں نے ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز ٹالپر صاحبہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ضلع عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے مسائل، سماجی برائیوں اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ایس ایس پی سہائی عزیز ٹالپر نے کہا کہ عمرکوٹ پولیس منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں کافی حد تک کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں اور انسدادِ منشیات کی مہم مزید تیز کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر ایم لال واگھانی نے یقین دہانی کرائی کہ صوبہ سندھ مینارٹی ونگ اور میڈیا کی ٹیم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ منشیات فروشوں کی نشاندہی کر کے پولیس کو معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ اس لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ملاقات میں انسانی حقوق کے تحفظ اور اقلیتوں کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایس ایس پی سہائی عزیز نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔آخر میں ڈاکٹر ایم لال واگھانی اور این ایم نیوز کے بیوروچیف اصغر علی سموں نے ایس ایس پی عمرکوٹ کا عوامی مسائل پر فوری توجہ دینے اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔


