Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا کی پالیسی خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہی ہے: قالیباف، قطری وزیر اعظم کی تہران میں اہم ملاقاتیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران :ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی تنقید کا اعادہ کرتے ہوئے ان پر خطے کے امن کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے تہران میں قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے غلط فیصلوں اور ناپختہ تخمینوں کے ذریعے امریکہ کے وسائل کو ضائع کیا۔

    باقر قالیباف نے یہ بھی کہا کہ ان پالیسیوں ، جنہیں انہوں نے ناپختہ اور غلط تخمینوں پر مبنی قرار دیا، نے نہ صرف خطے کے مستقبل کو نقصان پہنچایا بلکہ ایرانی عوام کے مفادات کو بھی نشانہ بنایا اور خطے میں بڑے پیمانے پر بدامنی کی صورتحال پیدا کردی۔

    قطری وزیراعظم نے ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی راستے کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مکالمہ ہی اختلافات سے نمٹنے اور خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اجلاس کے دوران قطری اور ایرانی فریقین نے خطے کی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت، کشیدگی کو کم کرنے اور مکالمے کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تجویز کردہ مرحلہ وار فریم ورک پر بھی بات چیت کی۔

    Mohsen Rezaei issued a stark warning to the US through Qatari intermediaries: should America take any aggressive action against Iran, we will inflict a historic blow on its military and economic assets, one that will be remembered for ages. pic.twitter.com/B21qe2yGX9

    — IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) August 27, 2026


    اس فریم ورک میں آبنائے ہرمز کے ذریعے ایک مشترکہ عارضی بحری راہداری کا قیام اور آبنائے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے ایک مشترکہ منصوبے پر عمل درآمد شامل ہے۔
    یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی کہ تہران کے ساتھ فی الوقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا بحری ناکہ بندی اور پابندیاں جاری ہیں اور ایرانی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے بھی ایرانی حکام پر تنقید کی ہے۔
    انہوں نے "ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایرانی عوام اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ایرانی نظام بیرونِ ملک بھاری رقم ضائع کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نظام کو اپنے دہشت گرد نمائندوں پر اربوں ڈالر بہانے کے بجائے یہ رقم اپنے عوام پر خرچ کرنی چاہیے۔

    Related Posts

    سرکاری ادویات کی مبینہ طور پر دوبارہ سرکاری ادارے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

    جعلی انتقال کے ذریعے شہری کو جائیداد سے محروم کرنے کے الزام میں پٹواری  گرفتار 

    بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق سوشل میڈیا خبر کی تردید

    مقبول خبریں

    سرکاری ادویات کی مبینہ طور پر دوبارہ سرکاری ادارے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

    جعلی انتقال کے ذریعے شہری کو جائیداد سے محروم کرنے کے الزام میں پٹواری  گرفتار 

    بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کی تعلیمی قابلیت سے متعلق سوشل میڈیا خبر کی تردید

    مریم نواز شریف کا نیپال میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس

    پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

    بلاگ

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.