Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سال 2027 کے نئے ضوابط سے قبل انڈسٹری کی جانب سے حفاظت کو اولین ترجیح دینے کا فیصلہ، گاڑیوں میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹس جاری

     

    بیجنگ:چین میں حفاظتی خدشات اور معیارات کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیسلا اور چین کی دیگر معروف کار ساز کمپنیوں نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس (ری کال) منگا لی ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات بنیادی طور پر گاڑیوں کے دروازوں کے ہینڈل (Door Handles) سے جڑے تکنیکی مسائل کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں۔
    چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق، امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا اکیلے چین میں تیار کردہ اور باہر سے منگوائی گئی تقریباً 29.8 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں واپس لے رہی ہے، جن میں ماڈل 3، ماڈل وائی، ماڈل ایکس اور ماڈل ایس شامل ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ رواں سال کا سب سے بڑا ری کال ہے۔
    چینی حکام نے فروری میں یہ اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال سے الیکٹرک گاڑیوں میں عام طور پر استعمال ہونے والے ‘چھپے ہوئے یا فلش ڈور ہینڈل’ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ملک اور بیرون ملک پیش آنے والے بعض ایسے حادثات کے بعد جن میں کاروں کے الیکٹرانک ہینڈل فیل ہو گئے تھے اور لوگ اندر پھنس گئے تھے، ریگولیٹرز نے ان سسٹمز کی جانچ پڑتال سخت کر دی ہے۔

    Tesla recalls 3 MILLION e-cars in China… over door handle color

    On Models 3, X and S the mechanical door handles are apparently too hard to see in an emergency as they blend into the interior

    Tesla plans to solve it with colored stickers and a software update pic.twitter.com/NqQ4drp88z

    — RT Intl (@RT_on_X) August 21, 2026


    سرکاری نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ انتہائی صورتحال میں، مثلاً کسی زوردار ٹکر کے بعد گاڑی کا الیکٹریکل سسٹم فیل ہو جانے کی صورت میں، یہ ہینڈلز اندر بیٹھے افراد کے لیے دروازہ کھول کر باہر نکلنا یا ریسکیو عملے کے لیے اندر پہنچنا مشکل بنا سکتے ہیں۔ اس خطرے کو ٹالنے کے لیے ٹیسلا اور دیگر کمپنیاں گاڑیوں کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔
    ٹیسلا کے علاوہ بیجنگ کی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی (Xiaomi) 3,90,000 سے زائد، ہانگژو کی لیپ موٹر (Leapmotor) 3,70,000 سے زیادہ جبکہ جیلی اور ایکسپینگ جیسی کمپنیاں بھی اسی نوعیت کے مسائل کے باعث اپنی گاڑیاں واپس منگا رہی ہیں۔
    چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی نیو انرجی وہیکل (NEV) انڈسٹری میں مقابلے کی فضا کے ساتھ ساتھ حفاظت کے اعلیٰ معیارات کو اپنانا ناگزیر ہے تاکہ صارفین کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    Related Posts

     ”پمز” میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت کے عدم فعال ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سخت نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم،

    جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا باضابطہ آغاز: ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہوگا، عظمیٰ بخاری

    عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

    مقبول خبریں

     ”پمز” میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت کے عدم فعال ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سخت نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم،

    جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا باضابطہ آغاز: ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہوگا، عظمیٰ بخاری

    عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

    پنجاب بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا ٹائم کیا ہوگا؟

    بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

    بلاگ

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.