لاہور:محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے ہوگا اور یہ شیڈول 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق 24 اگست سے پنجاب بھر کے اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے، جبکہ عام اسکولوں میں چھٹی دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔
جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعے کو اسکول دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ ایسے اسکولوں میں پہلی شفٹ کی چھٹی دوپہر 12 بجے ہوگی، جبکہ ایوننگ شفٹ کے اسکول دوپہر 1 بجے شروع ہوں گے اور شام 5 بج کر 30 منٹ پربند ہوں گے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق یہ اوقات 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گے۔

