Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی اور فوری اڈیالہ جیل واپسی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
    پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد عدالتِ عظمیٰ میں دائر اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے فوری طور پر دوبارہ شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔
    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو روز کے اندر اسپتال منتقل کرنے، جامع میڈیکل بورڈ تشکیل دینے، اہل خانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون پر بات کروانے کا حکم دیا تھا۔
    جس کے بعد حکومت کی جانب سے جمعرات کو رات گئے بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا اور چند ہی گھنٹوں بعد طبی معائنہ مکمل کر کے صبح پانچ بجے دوبارہ سخت سیکیورٹی میں جیل کے کمپاؤنڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
    ان کا کہنا تھا کہ ماہر امراضِ چشم، ماہر امراضِ قلب اور فزیشن پر مشتمل مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں طبی طور پر مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ طبی معائنے کے تمام مراحل کے دوران عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان اسپتال میں موجود تھیں۔
    دوسری جانب، پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر روح کے مطابق عمل نہیں کیا اور محض کاغذی کارروائی کے بعد انہیں فوری طور پر جیل واپس بھیج دیا گیا۔
    یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی نے توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے رجوع کیا ہے، جبکہ حکومت نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.