Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     ”پمز” میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت کے عدم فعال ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سخت نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    سال 2022 سے اب تک کے ریکارڈ، طبی سہولیات کی دستیابی اور نجی مراکز کو مریض ریفر کیے جانے کے مالی معاملات کی جامع تحقیقات کا حکم

     

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے معروف سرکاری اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی (CT Coronary Angiography) کی سہولت فعال نہ ہونے یا دستیاب نہ ہونے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حقائق کا تعین کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
    وزیراعظم نے کمیٹی کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے اور تمامتر ذمہ داریوں کا تعین کر کے اپنی رپورٹ براہِ راست وزیراعظم کو پیش کرے تاکہ قوانین کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
    وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی اس انکوائری کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہوں گے، جبکہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مندرجہ ذیل نام شامل ہیں:

    سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن

    بریگیڈیئر ڈاکٹر جہانزیب علی (اے ایف آئی سی)

    ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری

    پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک

    بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر عظمت حیات (پمز)

    مسٹر عمر فاروق (سی ٹی اینجیو ٹیکنیشن، اے ایف آئی سی)

    اس کے علاوہ کمیٹی کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی اور ماہر یا رکن کو کمیٹی میں شامل کر سکتی ہے، جبکہ نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن اس انکوائری کے دوران کمیٹی کو مکمل انتظامی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔
    وزیراعظم کی جانب سے مقرر کردہ کمیٹی  اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا پمز میں سال 2022ء سے سی ٹی کورونری اینجیوگرام کرنے کی تکنیکی صلاحیت موجود تھی یا نہیں، اور اگر تھی تو اس کے لیے مطلوبہ تکنیکی سہولیات، انسانی وسائل اور سافٹ ویئر کس حد تک دستیاب تھے۔
    سال 2022ء سے اب تک پمز میں کیے گئے سی ٹی کورونری اینجیوگرام کے طریقہ کار، ان کی تعداد، تاریخوں اور تمام دستاویزی شواہد کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔
    کارڈیالوجی اور ریڈیالوجی کے شعبوں کے درمیان باقاعدہ ریفرل میکنزم، باہمی رابطے اور انتظامیہ کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔
    کمیٹی اس امر کی بھی جانچ کرے گی کہ آیا کارڈیالوجی کے مریضوں کو معمول کے طور پر سی ٹی کورونری اینجیوگرام کے لیے نجی طبی مراکز کی طرف ریفر کیا جاتا رہا ہے یا نہیں۔ اگر ایسا ہوا تو کیا کسی مخصوص نجی ادارے کو ترجیح دی گئی اور اس کے نتیجے میں سرکاری اسپتال سے کتنے مالیاتی کاروبار کا رخ نجی مراکز کی جانب موڑا گیا۔
    دونوں شعبوں کے درمیان عدم رابطہ کاری یا بدانتظامی کے نتیجے میں عوامی مفاد کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا اور متعلقہ ذمہ دار افسران کی نشاندہی کی جائے گی۔

    Related Posts

    پینٹاگون پر تنقید، فوجی اخبار ’سٹارز اینڈ سٹرائپس‘ کے چیف ایڈیٹر، رپورٹر اور پبلشر برطرف

    جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا باضابطہ آغاز: ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہوگا، عظمیٰ بخاری

    عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

    مقبول خبریں

    پینٹاگون پر تنقید، فوجی اخبار ’سٹارز اینڈ سٹرائپس‘ کے چیف ایڈیٹر، رپورٹر اور پبلشر برطرف

     ”پمز” میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی کی سہولت کے عدم فعال ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سخت نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم،

    جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا باضابطہ آغاز: ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہوگا، عظمیٰ بخاری

    عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

    پنجاب بھر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا ٹائم کیا ہوگا؟

    بلاگ

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.