Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’ٹک ٹاک‘ نے بچوں کے رازداری کے وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پر امریکی وزارتِ انصاف کے ساتھ 400 ملین ڈالر (قریباً 40 کروڑ ڈالر) کی بھاری رقم ادا کرنے کے سمجھوتے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی ’چلڈرنز آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ‘کے تحت سامنے آنے والے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک ہے۔
    امریکی حکام کے مطابق یہ قانون 13 سال سے کم عمر بچوں کی ذاتی معلومات والدین کی اجازت کے بغیر جمع کرنے پر سخت پابندی عائد کرتا ہے۔
    تاہم 2024 میں امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے دائر کیے گئے جوائنٹ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ٹک ٹاک نے والدین کو آگاہ کیے بغیر لاکھوں بچوں کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کر کے اور استعمال میں لا کر ان کی حفاظت کو خطرے میں ڈالا۔
    وزارتِ انصاف کے بیان کے مطابق معاہدے کے تحت ٹک ٹاک 300 ملین ڈالر فوری طور پر ادا کرے گا جبکہ بقایا 100 ملین ڈالر ایک سابقہ حکم نامے کی منسوخی کے بعد ادا کیے جائیں گے۔
    یہ سابقہ فیصلہ ٹک ٹاک کی پیشرو ایپ ’میوزکلی‘ سے متعلق تھا جسے چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے 2017 میں خرید کر ٹک ٹاک میں ضم کر دیا تھا۔
    دعویٰ کیا گیا تھا کہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے مخصوص ’کڈز موڈ‘ میں بنائے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے بھی ای میل ایڈریسز اور دیگر حساس معلومات جمع کی جاتی رہیں۔
    اس تصفیے میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کا نام بھی شامل ہے جس کے پاس امریکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک یو ایس کے 19.9 فیصد حصص موجود ہیں۔

    Related Posts

    نیا موبائل فون لینے کا تنازع، نوجوان بیٹے کو خودکشی سے بچاتے ہوئے والدین بھی ہلاک، ویڈیو وائرل

    صدارتی مباحثے سے قبل جو بائیڈن کو نشہ آور مواد دیا گیا ! سابق خاتون اول جل بائیڈن کا سنسنی خیز انکشاف

    اسرائیل کو ’برین ڈرین‘ کا سامنا: جنگ اور عدم استحکام ، لاکھوں پروفیشنلز کی بڑی تعداد ہجرت کر گئی

    مقبول خبریں

    بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

    نیا موبائل فون لینے کا تنازع، نوجوان بیٹے کو خودکشی سے بچاتے ہوئے والدین بھی ہلاک، ویڈیو وائرل

    صدارتی مباحثے سے قبل جو بائیڈن کو نشہ آور مواد دیا گیا ! سابق خاتون اول جل بائیڈن کا سنسنی خیز انکشاف

    اسرائیل کو ’برین ڈرین‘ کا سامنا: جنگ اور عدم استحکام ، لاکھوں پروفیشنلز کی بڑی تعداد ہجرت کر گئی

    وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کی تبدیلی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا انوکھا انداز: خود کو ہی اس عہدے کے لیے نامزد کر دیا

    بلاگ

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.