Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صدارتی مباحثے سے قبل جو بائیڈن کو نشہ آور مواد دیا گیا ! سابق خاتون اول جل بائیڈن کا سنسنی خیز انکشاف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ”اس رات کیا ہوا تھا، کون جانتا ہے؟“، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

    واشنگٹن:امریکی تاریخ کے ایک انتہائی ڈرامائی سیاسی موڑ پر سابق امریکی خاتونِ اول جِل بائیڈن نے اپنے شوہر اور سابق صدر جو بائیڈن کے حوالے سے ایک اور بڑا اور سنسنی خیز بیان دے دیا ہے۔ 2024 کے صدارتی مناظرے کے دوران جو بائیڈن کی غیر معمولی حالت اور اس کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے متعلق انہوں نے ایک بار پھر شبہات کا اظہار کیا ہے۔
    میزبان جیمی کرن لیما کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جِل بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ممکن ہے اس رات سابق صدر جو بائیڈن کے مشروب یا کسی اور چیز میں کوئی نشہ آور شے یا زہر ملا دیا ہو؟ اس پر سابق خاتونِ اول نے جواب دیا: "کون جانتا ہے؟ کون جانتا ہے؟”
    جِل بائیڈن نے اپنی کتاب "ایسٹ ونگ کا ایک منظر” میں بھی اس رات کا احوال لکھا ہے۔ انہوں نے انٹرویو میں دہرایا کہ جب وہ مناظرے کے دوران اپنے شوہر کو زبان لڑکھڑاتے اور الجھن کا شکار دیکھ رہی تھیں تو انہیں یوں محسوس ہوا جیسے انہیں فالج (اسٹروک) کا دورہ پڑ رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ موت کی حد تک ڈر گئی تھیں کیونکہ انہوں نے جو بائیڈن کو اس سے پہلے کبھی اس حالت میں نہیں دیکھا تھا۔
    اگرچہ ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں فالج کا کوئی دورہ نہیں پڑا اور وہ صحت مند ہیں، تاہم جِل بائیڈن کا یہ کہنا کہ وہ نہیں جانتیں کہ پسِ پردہ کیا ہوا تھا، نے سیاسی گلیاروں میں نئی چہ مگوئیوں کو جنم دے دیا ہے۔
    سابق صدر کے دفتر کی جانب سے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم جِل بائیڈن کی جانب سے ان یاداشتوں کی تشہیر اور 2024 کے تلخ واقعات کو دوبارہ سامنے لانے پر ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
    بائیڈن کے سابق ترجمان اینڈریو بیٹس سمیت کئی رہنماؤں کا ماننا ہے کہ شکست کے اس دردناک باب کو اب بار بار دہرانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات سے بائیڈن خاندان کے ماضی میں الجھے رہنے کا تاثر مزید گہرا ہو رہا ہے۔

    Related Posts

    آبنائے ہرمز امریکی سرزمین،ایران معاہدہ تو چاہتا ہے لیکن صحیح معاہدے کیلئے تیار نہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    اپوزیشن رہنماؤں کا پارلیمنٹ میں مشترکہ اتحاد قائم کرنے پر اتفاق

    ”وزیراعلیٰ کا محفوظ پنجاب“سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن: 117 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 18 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ ،بارودی مواد برآمد

    مقبول خبریں

    آبنائے ہرمز امریکی سرزمین،ایران معاہدہ تو چاہتا ہے لیکن صحیح معاہدے کیلئے تیار نہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    اپوزیشن رہنماؤں کا پارلیمنٹ میں مشترکہ اتحاد قائم کرنے پر اتفاق

    ”وزیراعلیٰ کا محفوظ پنجاب“سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن: 117 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 18 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ ،بارودی مواد برآمد

    بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

    نیا موبائل فون لینے کا تنازع، نوجوان بیٹے کو خودکشی سے بچاتے ہوئے والدین بھی ہلاک، ویڈیو وائرل

    بلاگ

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.