لندن + نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی مدد کرنے والے ممالک پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی کے بعد جمعے کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 61 سینٹ اضافے کے بعد 94.39 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 23 سینٹ بڑھ کر 87 اعشاریہ 60 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں چھ فیصد سے زیادہ جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ’امریکہ کی جانب سے ایران اور اس کے تجارتی شراکت داروں پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کی تازہ دھمکی نے آنے والے ہفتوں میں تیل کی رسد محدود ہونے کے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔‘

