Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

      کیلیفورنیا کی سڑکوں پر خودکار ٹرکوں کا آزمائشی سفر : ٹیسلا کے حریفوں کو اجازت مل گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت  12 ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلہ میں جائزہ  اجلاس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

    ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں 12 ربیع الاول کی تقریبات کے سلسلہ میں انتظامات، تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ایم ایس غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب طارق محمود، سی ای او ضلع کونسل اور سی ای او میونسپل کمیٹی خوشاب سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ اے سی نورپور تھل، قائدآباد اور نوشہرہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کو مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو افسران اور ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر کی عمارتوں، چاروں اطراف اور بیرونی دیواروں کو بھی سبز برقی قمقموں سے سجایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خوشاب کابلی گیٹ، مسجد بلال، تحصیل آفس خوشاب، جوہرآباد سرور شہید لائبریری سمیت اہم سرکاری و عوامی مقامات کو سبز برقی لائٹس اور جھنڈیوں سے خوبصورتی سے سجایا جائے۔ انہوں نے سی ای اوز میونسپل کمیٹیز جوہرآباد اور خوشاب کو خصوصی ہدایت کی کہ سرور شہید لائبریری کے چاروں اطراف اور بیرونی دیواروں کو بھی سبز لائٹس سے روشن کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ خوشاب اور جوہرآباد میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور جلوس کے راستوں پر پانی کا باقاعدگی سے چھڑکاؤ کیا جائے۔ انہوں نے کالج روڈ، بائی پاس روڈ، ہسپتال روڈ، امام بارگاہ حسینیہ روڈ، مین بازار، جنوبی بازار، شبیر پٹرولیم روڈ، جی ٹائپ کالونی، 6 بلاک جوہرآباد، شوگر ملز جوہرآباد مین روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی صفائی کے مؤثر انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے سی ای او میونسپل کمیٹیز، ستھرا پنجاب پروگرام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ خوشاب اور جوہرآباد کے بازاروں، اڈوں، پارکوں، گلی محلوں، چوکوں، چوراہوں اور دیگر تمام عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور صفائی، سکیورٹی، تزئین و آرائش سمیت دیگر انتظامات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہ برتی جائے۔

    Related Posts

    عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    شاپنگ بیگز پالیسی کی خلاف ورزی، 5 دکانیں سربمہر310 کلوگرام ممنوعہ شاپنگ بیگز ضبط 

    بیوہ  کا شوہر کی جائیداد میں قانونی حق دلانے کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    شاپنگ بیگز پالیسی کی خلاف ورزی، 5 دکانیں سربمہر310 کلوگرام ممنوعہ شاپنگ بیگز ضبط 

    بیوہ  کا شوہر کی جائیداد میں قانونی حق دلانے کا مطالبہ

    سولنگی برادری کا پولیس اور بااثر افراد کے خلاف احتجاج

    ایران کا امریکا پر "معاشی دہشت گردی” کا الزام: پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا

    بلاگ

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.