دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل )
کمانڈنٹ دیر سکاوٹس کرنل شاہد اسلم نے پولیس ہیڈ کوارٹر دیر بالا کا دورہ کیا، جہاں ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے ان کا استقبال کیا۔کمانڈنٹ دیر سکاوٹس نے دوبندو میں دہشت گردوں کے خلاف جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈی پی او دیر بالا نے امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمانڈنٹ دیر سکاوٹس نے پولیس کی مؤثر کارروائیوں اور ڈی پی او دیر بالا کی قیادت کو سراہا۔اس موقع پر کمانڈنٹ دیر سکاوٹس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیر بالا پولیس نے فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کرتے ہوئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ دیر بالا پولیس، دیر سکاوٹس اور پاک آرمی امن کے قیام کے لیے ایک ہیں۔آخر میں کمانڈنٹ دیر سکاوٹس نے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔


