سانگھڑ. اشفاق سلہری
سانگھڑ: ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال سانگھڑ میں زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق طبی سہولیات میں بہتری کے لیے یونیسف کے تعاون سے مادر و اطفال صحت () ونگ کو اپ گریڈ اور تزئین و آرائش کیا گیا ہے۔اسپتال میں آویزاں بینر کے مطابق ایم سی ایچ ونگ کو اپریل 2026 میں یونیسف کے تعاون سے اپ گریڈ اور تزئین و آرائش کیا گیا، جبکہ منصوبے کی نگرانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آفتاب اعظم سریوال نے کی۔اس موقع پر یونیسف کے چیف ہیلتھ ڈاکٹر گنٹر بوسری اور یونیسف تاجکستان کی ہیلتھ منیجر ڈاکٹر سفینہ عبداللویوا کو اسپتال میں معزز مہمانوں کے طور پر خوش آمدید کہا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آفتاب اعظم سریوال کی جانب سے معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے، جبکہ سندھ کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔یونیسف اور محکمہ صحت کی جانب سے ماں اور بچے کی صحت، بنیادی طبی سہولیات اور حفاظتی ٹیکہ جات کے شعبوں میں مختلف منصوبوں پر تعاون جاری ہے۔ سانگھڑ میں ایم سی ایچ ونگ کی اپ گریڈیشن سے خواتین اور بچوں کو بہتر طبی ماحول اور زچہ و بچہ کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
اس اقدام سے سانگھڑ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے علاج کے لیے آنے والی خواتین اور بچوں کو بہتر اور مناسب طبی سہولیات میسر آنے کا امکان ہے۔


