سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے انتخابی حلقہ امام صاحب روڈ پر دو دن سے سرکاری ٹیوب ویل کا پانی جو کہ مذکورہ علاقہ کے مکینوں کو سپلائی ہوتا ہے اس ٹیوب ویل کی دو روز قبل موٹر جل گئی تھی اور ابھی تک واسا نے موٹر درست کروانے کی زحمت نہ کی ہے جبکہ علاقہ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔مذکورہ ٹیوب ویل کا پانی شیروانی کالونی امام صاحب روڈ اراضی یعقوب و دیگر ملحقہ علاقوں کو سپلائی ہوتا ہے۔علاقہ کے مکینوں نے فوری طور پر موٹر کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے۔

