جیکب آباد(رپورٹ:نجیب الرحمان)
جیکب آباد/تحصیل:گڑھی خیرو کے میرانپور تھانے کی حدود میں بخشلانی جمالی برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ذوالفقار بخشلانی جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں ریحان بخشلانی میں بخشلانی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تنازع کے باعث جھگڑا ہوگیا، جو بعد ازاں شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ذوالفقار بخشلانی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ واقعے کے بعد بھی دونوں گروپوں کے درمیان شدید کشیدگی برقرار رہنے اور فائرنگ جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔مسلسل فائرنگ کے باعث علاقہ میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، جبکہ علاقے کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ بتائی جارہی ہے اور مزید جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔


