خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و ایم این اےانجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی گرانٹ سے ڈیرہ جات وڑچھہ کی واٹر سپلائی سولرائزیشن کیلئے کام مکمل ہوگیا۔کوآرڈینیٹرز ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک حماد حسین بگھور نے سولرائزڈ واٹر سپلائی کو آزمائشی بنیادوں پر چلا دیا جس کا باقاعدہ افتتاح جلد وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انجینئر گل اصغر خان بگھور کریں گے۔ کوآرڈینیٹرز کے مطابق اب وڑچھہ ڈیرہ جات کی عوام کو پینے کا صاف پانی مفت میسر ہوگا اور عوام الناس کو واٹر سپلائی کے بجلی بلز سے نجات ملے گی۔اس موقع پر میاں طاہر منیر،نور خان منگیال اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔

