میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
میاں چنوں پریس کلب رجسٹرڈ میاں چنوں کے وفد نے صدر مہر مسعود اجمل دولو اور جنرل سیکرٹری محمد شہباز بزمی کی قیادت میں بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کا دورہ کیا۔ وفد نے نو منتخب صدر سردار اورنگزیب نظامی ایڈووکیٹ کو صدر بار ایسوسی ایشن میاں چنوں اور عاصم شہزاد خان بلوچ ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، صحافتی و قانونی برادری کے باہمی تعاون اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ سردار اورنگزیب نظامی اور عاصم شہزاد خان ایڈووکیٹ اپنی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کے ذریعے وکلاء برادری کی بہترین خدمت کریں گے۔میاں چنوں پریس کلب اور بار ایسوسی ایشن عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے باہمی احترام اور تعاون کا خوبصورت رشتہ قائم رکھے گے.

