خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خوشاب کلمہ چوک ،چھتری چوک کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خوشاب کلمہ چوک،چھتری چوک،کابلی گیٹ اوردیگر ایریا میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بیوٹیفیکشن پلان کےجاری کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو سی ای او ایم سی خوشاب میڈم سُندس رابیل ،ٹھکیدار رانا فیاض اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے افسران نےجاری بیوٹیفکیشن کے کاموں کے حوالے سے بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے متعلقہ افسران کو بیوٹیفیکشن پلان پر جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد جی ٹائپ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا،ایکسیئن ہائی وے ذیشان انور سب انجینیئر گل حسن اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

