چنیوٹ (بیورورپووٹ)
انسپکٹر جنرل پولیس عبدالکریم کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ویلیفئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں چنیوٹ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل ثناء جہانگیر،تھانہ بھوانہ کے علاقہ میں کانسٹیبل محمد عارف کی عیادت کیلئے ان کے گھروں میں پہنچ گئے۔ڈی پی او نے زخمی،بیمار اہلکاروں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے،خیریت دریافت کی۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں سے بیماری، علاج معالجہ سے متعلق استفسار کیا۔ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کوچنیوٹ پولیس کی جانب سے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔ڈی پی او نے لواحقین سے ملاقات کی،چنیوٹ پولیس کی جانب سے علاج معالجہ کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پولیس اہلکاروں کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کی۔ڈی پی او نے متلعقہ افسران کو پولیس اہلکاروں کے علاج معالجہ اور ویلفیئر کے معاملات سے متعلق احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر،صحت کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں

