Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈاکوؤں  کا   تاجر کی دکان پر دھاوا   22 لاکھ روپے  اور موبائل فون لوٹ فرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ

     

    ہالا کے علاقے بیل موری کے قریب دن دہاڑے مسلح ڈاکوؤں نے تاجر کی دکان پر دھاوا بول کر 22 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے بیل موری کے مقام پر تاجر نواز راجپوت کی دکان میں داخل ہوکر اسے یرغمال بنایا اور اس کے قبضے سے 22 لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر موقع سے فرار ہوگئے۔دن دہاڑے ہونے والی ڈکیتی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ تاجر برادری میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔واقعے کے بعد ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلو بھی جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں انہوں نے تاجر سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور جائے واردات کا جائزہ لیا۔پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تک پہنچنے کے لیے دستیاب معلومات اور دیگر ذرائع سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔تاجر برادری اور علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دن دہاڑے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/WhatsApp-Video-2026-08-17-at-6.24.50-PM.mp4

    Related Posts

    ڈپٹی کمشنر   نے  کلمہ چوک ،چھتری چوک کا اچانک دورہ کیا

    ٹک ٹاکر شمسو بی بی قتل کیس: دو سہولت کاروں سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

    قریشی برادری کے صدر صلاح الدین قریشی اور راجپوت برادری کے صدر سہیل راجپوت کی ذیشان راجپوت کی دکان پر آمد

    مقبول خبریں

    ڈاکوؤں  کا   تاجر کی دکان پر دھاوا   22 لاکھ روپے  اور موبائل فون لوٹ فرار

    ٹک ٹاکر شمسو بی بی قتل کیس: دو سہولت کاروں سمیت 4 مشتبہ افراد گرفتار

    بارش کی وجہ سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لیمیٹڈ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

    سونے کی پھر اونچی چھلانگ

    غزہ میں جنگ خاتمے کی مہم: کشنر، ملادینوف اور ٹونی بلئیر کی نیتن یاہو سے اہم ملاقات

    بلاگ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.