Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’کسی 60 روزہ مہلت کے پابند نہیں، دباؤ یا دھمکیوں کے آگے کبھی سر نہیں جھکائیں گے‘‘ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکا کے ساتھ کشیدگی اور مبینہ ڈیڈ لائن کے حوالے سے تمام افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں کسی بھی نام نہاد ’’60 روزہ مہلت‘‘ جیسی کوئی شق شامل نہیں تھی۔
    تہران نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ایران کبھی بھی دباؤ، دھمکی یا کسی کی مسلط کردہ مدت کی بنیاد پر اپنی پالیسیاں طے نہیں کرتا، بلکہ تمام فیصلے صرف اور صرف ملکی مفادات اور قومی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔
    ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور عمان کے توسط سے کشیدگی میں کمی لانے کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم بعض فریقوں کی جانب سے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی مکروہ کوششوں کے باعث اس عمل میں تاخیر ہوئی۔
    ترجمان نے وضاحت کی کہ یادداشتِ مفاہمت میں دراصل 60 دن کی مدت صرف دو مخصوص تکنیکی امور پر بات چیت کے لیے رکھی گئی تھی، جن میں پابندیوں کا خاتمہ اور ایران کا پُرامن جوہری پروگرام شامل تھا، اور اگر اس دوران کوئی نتیجہ نہ نکلتا تو اس مدت کو بڑھایا بھی جا سکتا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا کی جانب سے 18 جون کی اس مفاہمتی یادداشت کی چند ہفتوں کے اندر ہی سنگین اور وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کی گئی، جس کی وجہ سے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہی نہ ہو سکا اور یوں اس 60 روزہ مدت کا باب بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔
    اسماعیل بقائی نے زور دے کر کہا کہ اس وقت سرکاری اداروں کی تمام تر توجہ ملکی انتظام و انصرام کو بہتر چلانے پر مرکوز ہے، جبکہ مسلح افواج بھی خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرۂ عمان میں ہونے والی ہر ایک نقل و حرکت پر پوری طرح چوکس اور گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ قطر اور پاکستان کے ثالثی کردار کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنے کی کوششیں اپنی جگہ جاری ہیں، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایران اپنے پائلٹوں کے معاملے پر سمجھوتہ کرے گا، اور چار ایرانی پائلٹوں کے انجام سے متعلق قانونی و سفارتی پیروی پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

    Related Posts

    ٹرالر کی موٹر سائیکل کو  ٹکر،  نوجوان جاں بحق، اہلیہ اور بچہ شدید زخمی

    پنجاب کے گھر گھر صاف پانی کی فراہمی کا عزم: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راجن پور، مری کے لیے فوری باؤزرز، ٹینک فراہم کرنے کی ہدایت

    یو ایف سی 330: اسلام مخاشیف نے تاریخ رقم کر دی، مسلسل 17 ویں فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    مقبول خبریں

    ٹرالر کی موٹر سائیکل کو  ٹکر،  نوجوان جاں بحق، اہلیہ اور بچہ شدید زخمی

    ’’کسی 60 روزہ مہلت کے پابند نہیں، دباؤ یا دھمکیوں کے آگے کبھی سر نہیں جھکائیں گے‘‘ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام

    پنجاب کے گھر گھر صاف پانی کی فراہمی کا عزم: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راجن پور، مری کے لیے فوری باؤزرز، ٹینک فراہم کرنے کی ہدایت

    یو ایف سی 330: اسلام مخاشیف نے تاریخ رقم کر دی، مسلسل 17 ویں فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    ایم ٹو موٹروے پر شدید بارش کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ایک جاں بحق ،30 زخمی

    بلاگ

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.