سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )
سکھرمیلاد مصطفے کمیٹی کے زیراہتمام میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر پر جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے مبارک موقع پر 40 ویں سالانہ مرکزی تقریب پرچم کشاٸ کی گٸ۔ مفتی محمد ابراہیم قادری حاجی یاسین سعیدی، حاجی شکیل صدیقی، ڈاکٹر سعید احمد اعوان، نے پرچم میلاد لہرایا۔ اس موقع پر مفتی محمد ابراہیم قادری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ماہ ربیع الاول کی آمد پر امت مسلمہ کودل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتے ہیں۔ سرکاردوعالم ﷺ کی ذات گرامی پوری کائنات کے لیے سراپا رحمت ہے اور آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ ہی انسانیت کی فلاح کا واحد راستہ ہے۔ موجودہ دورمیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہے اور ہم اپنی تعلیمی، تجارتی اور معاشرتی زندگی کوسنت نبوی ﷺکے سنہرے اصولوں کے مطابق ڈھال لیں۔رہنماوں نے کہاکہ سرکار دوعالم ﷺکی آمد سےدنیامیں ظلم،نا انصافی جہالت، شرک، تعصب،نسلی وقبائلی غرور،بیٹیوں کو زندہ درگورکرنے جیسی تمام قبیح اورجاہلی رسومات کا خاتمہ ہوا اور امن، عدل، اخلاق حسنہ، علم اورانسانی حقوق پروان چڑھے۔سرکار دو عالم ﷺکی تعلیمات کا محور غریبوں، یتیموں اور معاشرے کے کمزور طبقے کی دستگیری کرنا ہے،۔ اس موقع پر شرکاء نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یارسول اللہ، سرکار کی أمد مرحبا، مرحبا یامصطفی کے فلک شگاف نعرے لگاۓ۔

