Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اٹک؛ ویلفیئر فنڈز چند لاکھ ڈی پی او حیران، اکاؤنٹنٹ کا راجن پور تبادلہ، ریڈر تبدیل، کرپٹ افسران پریشان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اٹک(بے نقاب رپورٹ)
    اٹک پولیس میں مختلف شکایات اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے بعد ڈی پی او اٹک کیپٹن (ر) علی بن طارق نے دفتر کے سٹاف اور متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیے ہیں، جبکہ طویل عرصے سے ایک ہی سیٹ پر تعینات اہلکاروں کی فہرستیں بھی طلب کیں جس کے بعد ڈی پی او اٹک نے پولیس ویلفیئر فنڈز سمیت مختلف مالی و انتظامی امور پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔ اس دوران ویلفیئر فنڈز کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کی تو چند لاکھ روپے کا سن کر حیران رہ گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کے بعد سینئر کلرک و اکاؤنٹنٹ عامر شہزاد گل کا تبادلہ راجن پور کروا دیا گیا۔ حالانکہ جب ڈی پی او لودھراں کا چارج چھوڑا اسوقت 4 کڑور ویلفئیر فنڈز تھے۔ اسی طرح ڈی پی او اٹک دفتر اٹک میں طویل عرصے سے تعینات ریڈر انسپکٹر طفیل کو بھی تبدیل کرکے ان کی جگہ انسپکٹر جنید کو ریڈر تعینات کیا گیا، سابقہ ریڈر طفیل کا ایس ایچ اوز کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں اہم کردار ہوتا تھا۔ او ایس آئی اٹک کو بھی تبدیل کرکے سب انسپکٹر محمود کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اٹک پولیس کے ذرائع کے مطابق ضلع میں پولیس کے تین پٹرول پمپس بھی موجود ہیں، جن کے انتظامی معاملات سمیت بعض اہم امور میں دفتر کے بعض اہلکاروں کا کردار اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طویل عرصے سے ایک ہی اہم عہدے پر تعیناتی کے باعث بعض اہلکاروں کا تبادلے اور پوسٹنگ کے معاملات میں بھی اثر و رسوخ قائم تھا، تاہم نئی انتظامیہ نے اس صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او کی جانب سے منعقد کی گئی پہلی کھلی کچہری میں شہریوں نے پولیس سے متعلق متعدد شکایات پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق شکایات پر ڈی پی او نے متعلقہ ایس ایچ اوز کی سرزنش کی جبکہ بعض سرکل افسران سے بھی وضاحت طلب کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کے بعد اٹک پولیس کے مجموعی رویے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے اور افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور تھانوں میں سائلین کے ساتھ بہتر رویے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    Related Posts

    پنجاب کے گھر گھر صاف پانی کی فراہمی کا عزم: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راجن پور، مری کے لیے فوری باؤزرز، ٹینک فراہم کرنے کی ہدایت

    اسوہ حسنہ ہی انسانیت کی فلاح کا واحد راستہ ہے، مفتی محمد ابراہیم قادری

    یو ایف سی 330: اسلام مخاشیف نے تاریخ رقم کر دی، مسلسل 17 ویں فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    مقبول خبریں

    پنجاب کے گھر گھر صاف پانی کی فراہمی کا عزم: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا راجن پور، مری کے لیے فوری باؤزرز، ٹینک فراہم کرنے کی ہدایت

    یو ایف سی 330: اسلام مخاشیف نے تاریخ رقم کر دی، مسلسل 17 ویں فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

    ایم ٹو موٹروے پر شدید بارش کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ایک جاں بحق ،30 زخمی

    پشاور ہائیکورٹ کے چار مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا

    معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

    بلاگ

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.