چنیوٹ (فرحان بلال سے)
انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی پنجاب و پاکستان کے عہدیداران کا اہم اجلاس چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوا میزبانی کے فرائض کوآرڈینیٹر فیصل آباد ڈویژن میاں محمد طاہر ایوب اور صدر غلہ منڈی چنیوٹ میاں غلام شبیر نے انجام دیئے انہوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعوت پر تشریف لا کر اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکالنے خصوصی نشست میں شرکت فرمانے تشریف لائے اجلاس کی صدارت انجمن آڑھتیاں پنجاب فیصل آباد ڈویژن کا چیمبر آف کامرس میں اجلاس صدر پنجاب احسان اللہ منج کی خصوصی شرکت کی اجلاس میں ڈویژن بھر کی غلہ منڈیوں کے عہدیدار شریک ہوئے جنہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پامرا کی جانب سے آڑھتیوں کے لائسنس فیسوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے، پامرا کی جانب سے آڑھتیوں کی فیسوں میں اضافہ کے خلاف تحریک شروع کرینگے، صدر پنجاب تمام ڈویژن کے آڑھتیوں سے مسلہ پر ملاقاتیں کررہے ہیں، منعقد ہونے والے اجلاس میں پنجاب و پاکستان انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر احسان اللہ منج ، رانا تاج اینڈ کمپنی، محسن فیصل آباد، جاوید جٹ جڑانوالہ، فیصل آباد محترم جبار ، تاندلیانوالہ چوہدری عادل سردار ، گوجرہ مقصود ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، عارف اسلم ، فیصل آباد ،چوہدری طاہر شریف گجر، سیکرٹری جنرل پنجاب، رانا عبدالقیوم ، سمندری، محمد اسلم ، سمندری ، رانا طیب خان ، نائب صدر پنجاب، فیصل آباد ، محترم ندیم جھنگ ،ابرار شاہ کمالیہ ، حاجی سرور فیصل آباد نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس کے آخر میں دعا مانگی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کے درمیان محبت، اخوت، اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط فرمائے اور ہماری اجتماعی کاوشوں کو کامیابی و کامرانی سے ہمکنار فرمائے

