ہنگری میں خوفناک سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ایم3 موٹر وے (شاہراہ) پر میزوکیریشتیش شہر کے قریب پولینڈ میں رجسٹرڈ ایک سیاحتی بس کھائی میں جا گری۔ 24 ٹن وزنی بس کو ہٹانے کے لیے کرین کا استعمال کرنا پڑا۔ اس کے نیچے کئی مسافر دبے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ رات تقریباً ایک بجے میزوکیریشتیش سے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد نیریگ ہازا شہر کی جانب جانے والی موٹر وے پر پیش آیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایم ٹی آئی‘ کے مطابق بس میں 57 مسافر اور 2 ڈرائیور سوار تھے۔

