تہران: ایران اور عراق کی سرحد کے قریب ہفتے کے روز زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) جب کہ اس کا مرکز ایران کے مغربی آذربائیجان کے صوبے میں سردشت کے قریب واقع تھا۔ زلزلے کا مرکز سردشت سے 49 میل (79 کلومیٹر) کے فاصلے پر تھا، جبکہ پڑوسی صوبے کردستان کے علاقوں آرماردہ اور کانی سور سے اس کا فاصلہ بالترتیب 89 اور 91 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے ان جھٹکوں کے بعد فوری طور پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، اور متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ایران عراق سرحد پر زلزلے کے جھٹکے: ریکٹر اسکیل پر شدت 3.8 ریکارڈ،

