بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں کراچی سے کاروباری سلسلے میں گئے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں پیش آیا، جہاں گاڑی پر فائرنگ کی گئی، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ جاں بحق خواتین کی لاشیں عبدالرحمان زئی اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی سے ہے، کاروباری معاملات کے سلسلے میں 2 روز قبل تحصیل گلستان آئے تھے اور گاڑی نہ رکنے پر ایک قبائلی گروہ نے فائرنگ کی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ سیگی کا علاقہ قبائلی دشمنیوں کے باعث عام افراد کی نقل وحرکت کیلئے نوگو ایریا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہوسکا۔

