کراچی :سندھ کے سابق ایم پی اے نے اے آئی (AI) سے بنی تصاویر بھیج کر دھوکہ دینے پر سابقہ اہلیہ کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
سندھ کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) غلام رسول انہڑ نے اپنی سابقہ اہلیہ کے خلاف دھوکہ دہی کا انوکھا مقدمہ درج کروانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق سابق ایم پی اے کا مؤقف ہے کہ شادی سے قبل انہیں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ خوبصورت تصاویر بھیجی گئی تھیں، لیکن جب رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد انہوں نے حقیقت میں دیکھا تو اہلیہ کا حلیہ ان تصاویر سے بالکل مختلف نکلا۔
اس انوکھے تنازعے کے بعد عوامی حلقوں میں یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر شادی فروری 2026 میں ہوئی تھی اور اگست 2026 میں دونوں کے درمیان طلاق بھی ہو چکی ہے، تو یہ دھوکہ دہی شادی کے فوری بعد کے بجائے اب اتنے مہینے گزرنے کے بعد کیوں یاد آئی؟ اس مقدمے نے سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ دی ہے۔
دلہن نے اے آئی سے بنی تصویر بھیج کر فراڈ کیا، سندھ سے سابق ایم پی اے عدالت پہنچ گیا

