Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

      ٹرمپ کی نئی سروس عدالتی کٹہرے میں: میڈیا اداروں کا ’ٹروتھ سوشل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع، کروڑوں کمائی کو چیلنج!

      سپارکو کا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
    آج دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن شروع ہوگیا، ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔
    کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی گئیں۔یوم آزادی پرلاہور میں گریٹراقبال پارک اور لبرٹی چوک میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد آزادی جشن منانے اور آتشبازی کا نظارہ کرنے کے لیے موجود تھی۔
    حیدرآباد میں بھی 12 بجتے ہی آزادی کا جشن منانے کے لئے جگی جگہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ شہری جشن آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لئے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔
    ملتان میں بھی 14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد گھنٹہ گھر چوک پر پہنچ گئی۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
    توپوں کی سلامی کے دوران اسلام آباد کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔
    کراچی، لاہور، کوئٹہ ، پشاور ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد آزاد جموں و کشمیر میں بھی پاک فوج کے دستوں نے قومی روایت کے مطابق توپوں کی سلامی پیش کی۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل، نیول چیف اور ائیرچیف نے قوم کو 79ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم برقرار ہے ،پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بانیانِ پاکستان کے وژن اور اصول قوم کو پاکستان کے نظریات اور اقدار کی پاسداری کیلئے مسلسل متاثر کرتے ہیں۔ قوم کے ساتھ متحد ہو کر مسلح افواج امن و استحکام کے تحفظ کیلئے ثابت قدم رہیں گی۔
    کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پرگارڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔
    پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالیے۔ ہر سال 14 اگست کو پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس یہ ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔
    بانی پاکستان کے مزار پر پاک بحریہ کے اعزازی گارڈز میں 2 دستے شامل ہیں، اعزازی گارڈز کا ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز جبکہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔
    اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر نےمزارقائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

    Related Posts

    یورپ میں درجہ حرارت 2.5 ڈگری سنٹی گریڈ بڑھ گیا، برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ، پانی استعمال پر پابندی

    میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

    تھکے ماندے ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کی جگہ نیا ائیرکرافٹ کیریئر ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ روانہ!

    مقبول خبریں

    یورپ میں درجہ حرارت 2.5 ڈگری سنٹی گریڈ بڑھ گیا، برطانیہ میں ہیٹ ویو الرٹ، پانی استعمال پر پابندی

    میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

    تھکے ماندے ‘یو ایس ایس ابراہم لنکن’ کی جگہ نیا ائیرکرافٹ کیریئر ‘یو ایس ایس جارج واشنگٹن’ روانہ!

    چوری کرنے آیا تھا یا سونے؟ نقب زن گھر میں گھس کر بستر پر سو گیا! صبح اصلی مالکان نے اٹھایا، ویڈیو وائرل

    ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.