Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

      گوگل کا زبردست دھماکہ: جدید ’ٹینسر جی 6‘ پروسیسر اور شاندار فیچرز کے ساتھ طاقتور ’پکسل 11‘ سیریز متعارف!

      ٹرمپ کی نئی سروس عدالتی کٹہرے میں: میڈیا اداروں کا ’ٹروتھ سوشل‘ کے خلاف عدالت سے رجوع، کروڑوں کمائی کو چیلنج!

      سپارکو کا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان

      بالآخر انتظار ختم ہوا،ایپل کی دھماکہ خیز انٹری: پاکستان میں ‘ایپل پے’ اور ایپل میوزک آرہا ہے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان کا پانی ریڈ لائن، خطرے کا براہ راست جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیا کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے واضح اور سخت تنبیہ کی ہے کہ پاکستان کا پانی اس کے لیے ایک ’ریڈ لائن‘ ہے اور ملک کے آبی مفادات کو درپیش کسی بھی خطرے کا براہِ راست اور مناسب جواب دیا جائے گا۔
    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ ’پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن اس کی امن کی خواہش کو کسی طور پر بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔‘
    بیام کے مطابق ’اس موقعے پر انڈیا سے جنگ میں فتح کی دارالحکومت اسلام آباد میں تعمیر کی جانے والی ‘یادگارِ فتح’ کا بھی باضابطہ افتتاح کیا گیا جس کی رسمِ افتتاح صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر ادا کی۔‘
    ’یادگارِ فتح‘ کے افتتاح کی اس تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت وفاقی وزرا، صوبائی قیادت، ارکانِ پارلیمان، سفارت کاروں اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ’پاکستان نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی متحرک قیادت میں ’معرکۂ حق‘ کے دوران انڈین جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔‘
    انہوں نے کہا ’یادگارِ فتح قوم کے اتحاد، مسلح افواج کی طاقت اور ملک و قوم کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی مظہر ہے۔‘
    مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ’ایک آزاد فلسطینی ریاست کا خواب بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا اور پاکستان اس نظریے پر کاربند رہتے ہوئے آنے والی نسلوں تک اس جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔‘
    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور نام نہاد ’گریٹر اسرائیل‘ کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
    ’مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ‘ (مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے) کا حوالہ دیتے ہوئے صدر زرداری نے اسے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔
    اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور قائداعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
    وزیر اعظم نے ‘یادگارِ فتح’ کو پاکستان کے عزم اور حوصلے کی علامت قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی دفاعی خدمات کی تعریف کی۔
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’معرکۂ حق‘ میں پاکستان کی شاندار فتح نے ملک کے وقار میں اضافہ کیا اور اگر مستقبل میں پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو اس کا اس سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
    افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے افغان قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، کیونکہ اسلام آباد افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
    انہوں نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کو مشرقِ وسطیٰ اور مسلم دنیا کے لیے امن کا پیغام قرار دیا۔
    تقریب کے دوران ایک خاص ’لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو‘ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی تاریخ اور عسکری سفر کے اہم باب، بشمول ’معرکۂ حق‘ کے واقعات، پروجیکٹرز کی مدد سے یادگار پر دکھائے گئے۔
    رات گئے ٹھیک 12 بجے صدر آصف علی زرداری نے ’یادگارِ فتح‘ پر قومی پرچم لہرایا جبکہ اس موقعے پر قومی ترانہ بجایا گیا۔
    تقریب کے اختتام پر چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو یادگارِ فتح کی خصوصی یادگاری شیلڈز اور مجسمے پیش کیے۔

    Related Posts

    ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ایران سے جنگ میں امریکا کے کتنے جدید ترین ’ایم کیو-9 ریپر‘ (MQ-9 Reaper) تباہ ہوئے ؟ واشنگٹن پوسٹ کا اہم انکشاف

    امیر ترین آدمی بل گیٹس کی بیٹی فیبی گیٹس "کوکی سٹفنگ” میں ملوث نکلی! کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

    مقبول خبریں

    ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

    ایران سے جنگ میں امریکا کے کتنے جدید ترین ’ایم کیو-9 ریپر‘ (MQ-9 Reaper) تباہ ہوئے ؟ واشنگٹن پوسٹ کا اہم انکشاف

    امیر ترین آدمی بل گیٹس کی بیٹی فیبی گیٹس "کوکی سٹفنگ” میں ملوث نکلی! کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

    ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    پاکستان کا پانی ریڈ لائن، خطرے کا براہ راست جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.