نواب شاہ نمائندہ بے نقاب نیوز نفیس آرائیں
سرہاری کے رہائشی محمد ابراہیم بروہی نے اپنے چار معصوم بچوں کے ہمراہ نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے الزام عائد کیاکہ سرہاری کے ایک نجی میڈیکل سینٹر اور نواب شاہ کے نجی ہسپتال کی مبینہ طبی عملہ کی غفلت کے باعث ان کی اہلیہ صباح بلوچ زندگی کی بازی ہار گئیں، محمد ابراہیم بروہی کے مطابق انکی اہلیہ کو زچگی کے لئے سرہاری کے ایک نجی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا تھا،جہاں کیس خراب ہونے پر انہیں نواب شاہ کے ایک نجی میڈیکل سینٹر ریفر کیا گیا، نواب شاہ میں آپریشن کے ذریعہ بچے کی پیدائش تو ہو گئی لیکن آپریشن کے بعد ان کی اہلیہ کی حالت انتہائی خراب ہو گئی،متاثرہ شوہر نے بتایا کہ حالت بگڑنے پر انہوں نے اہلیہ کو بلاول ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ آپریشن کیا، محمد ابراہیم دعوا کیاکہ دوسرے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں نے انکی اہلیہ کے پیٹ سے پہلے آپریشن کے مبینہ فضلات اور کاٹن (روئی) برآمد کی،دوسرے آپریشن کے دوران ہی ان کی اہلیہ صباح بلوچ انتقال کر گئیں۔محمد ابراہیم بروہی نے کہا کہ میری بیوی کا قتل کیا گیاہے۔ صحافیوں کو بتایاکہ انصاف کے لئے متعلقہ حکام کو درخواستیں دیتے ہوئے تین ماہ ہوگئے لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اسکے برعکس، سرہاری کے نجی میڈیکل سینٹر کی آپریٹر کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنے چار بچوں کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،ابراہیم بروھی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرجانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں سخت سزا دی جائے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

