Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یوٹیوب کا بڑا اعلان: سوشل میڈیا سائٹ پر پیسے کمانے دگنا مشکل، کرئیٹرز پر کڑی شرائط

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

      غیر قانونی سگریٹ تیار کرنے والی خفیہ فیکٹری سیل ؛ 211 ملین روپے کا سازوسامان پکڑا گیا 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال مہتاب نصیر اعوان سے

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر قانونی سگریٹ سازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع چکوال میں خفیہ طور پر سگریٹ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو سیل کردیا اور بڑی مقدار میں خام تمباکو، سگریٹ سازی کا سامان، ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر تیار شدہ سگریٹ اور مشینری قبضے میں لے لی۔ اس کارروائی میں ضبط کئے گئے سازوسامان کا تخمینہ تقریباً 211 ملین روپے لگایا گیا ہے۔یہ کارروائی ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آباد کی ٹیموں نے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے تعاون سے کی۔ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیموں نے کَلّر کہار روڈ، چکوال پر دھارابی کے قریب واقع ہنٹر ٹوبیکو پرائیویٹ لمیٹڈ کے احاطے پر چھاپہ مارا۔
    تلاشی کے دوران انفورسمنٹ ٹیموں کو معلوم ہوا کہ مذکورہ فیکٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت لازمی ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر خفیہ طور پر غیر قانونی سگریٹ تیار کئے جا رہے تھے ۔ مزید برآں مذکورہ مینوفیکچرنگ یونٹ کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ منسلک بھی نہیں کیا گیا تھا جو تمباکو کے شعبے کے مینوفیکچررز کے لیے لازمی تقاضا ہے۔کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 12,600 کلوگرام خام تمباکو قبضے میں لیا گیا جو تقریباً 630,000 پیکٹ سگریٹ تیار کرنے کے لیے کافی تھا۔ اس کے علاوہ فلٹر راڈز، سگریٹ پیپر، ایلومینیم فوائل، پیکیجنگ میٹریل اور سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ضبط شدہ سامان سرکاری گودام منتقل کرکے مذکورہ سگریٹ فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔اس کاروائی کے نتیجہ میں ریونیو پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات میں تقریباً 90 ملین روپے کی ممکنہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکا ہے جو ضبط شدہ خام تمباکو سے تیار کیے جانے والے سگریٹ کی فروخت کے نتیجے میں ہو سکتی تھی۔ غیر قانونی فیکٹری کے احاطے میں موجود اسٹاک پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ممکنہ چوری کے علاوہ کارروائی کے دوران ضبط اور سیل کی گئی مشینری اور دیگر سامان کی مالیت کا مجموعی تخمینہ 211 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔

    Related Posts

     تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، تاجروں کو 3 دن میں تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم

    ملک حذیمہ کی بے لوث خدمات اور فلاحی سرگرمیاں قابلِ قدر ہیں، سعدیہ ہما شیخ 

    نالہ بئیں میں پھنسے ڈرائیور اور ٹریکٹر ٹرالی کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا

    مقبول خبریں

      غیر قانونی سگریٹ تیار کرنے والی خفیہ فیکٹری سیل ؛ 211 ملین روپے کا سازوسامان پکڑا گیا 

    امریکا ایران معاہدہ طے ہونے کے قریب، محسن نقوی ہنگامی دورے پر تہران پہنچ گئے!

    باب المندب میں بحری جہاز پر حملہ ، دو پاکستانیوں سمیت عملے کے 3 افراد جاں بحق

    پی پی ایچ آئی ملازم نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    نالہ ڈیک پسرور کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا

    بلاگ

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.