منچن آباد(راشد ڈھڈی)
منڈی صادق گنج انتظامیہ نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے پیرا فورس کے ہمراہ بھرپور آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران بازاروں، مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔جبکہ دکانداروں کو آئندہ قانون کی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی آپریشن کے دوران پیرا فورس کے اہلکاروں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز،نظم و ضبط اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرا فورس انچارج جمشید نے تاجروں کا 3 دن میں اپنی ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔راستوں کو کلیئر کیا جائے۔انتظامیہ کے مطابق کسی بھی دکاندار کو اپنی دکان کی حدود سے باہر سڑک،فٹ پاتھ یا عوامی گزرگاہ پر سامان رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سامان ضبط کرنے،جرمانے عائد کرنے اور دکان سیل کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوئی ہے جس سے عوام کو روزمرہ آمدورفت میں نمایاں سہولت میسر آئی ہے۔تاجروں نے انتظامیہ اور پیرا فورس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

