پسرور محمد اشفاق
نالہ بئیں میں پھنسے 32 سالہ ڈرائیور شاہد اور ٹریکٹر ٹرالی کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا۔گاؤں انتوالی کے مقام پر نالہ بئی کراس کرتے ہوئے چارہ لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی پانی میں پھنس گئی، جبکہ ڈرائیور بھی ٹریکٹر پر پھنس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شکرگڑھ اسٹیشن سے بوٹ اور فائر وہیکل موقع پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آپریشن شروع کیا، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 32 سالہ ڈرائیور شاہد ولد عبد الحمید، سکنہ مسلم ٹاؤن، اور ٹریکٹر ٹرالی کو بحفاظت پانی سے نکال لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر اورنگزیب نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور شہری خطرناک مقامات پر غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں۔

