Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      یوٹیوب کا بڑا اعلان: سوشل میڈیا سائٹ پر پیسے کمانے دگنا مشکل، کرئیٹرز پر کڑی شرائط

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والا مبینہ پی ٹی آئی عہدیدار ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کرنے والا ملزم ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔
    ذرائع کے مطابق مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے محمد حسین کے حوالے سے مزید شواہد سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق وہ پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم کارکن تھا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسین جماعت کی مختلف قیادت سے مسلسل رابطے میں رہتا تھا، جبکہ وہ اشتعال انگیزی، پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حسین سیکیورٹی فورسز کو اسلحے کے ذریعے نشانہ بنانے میں بھی ملوث رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسین کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے راولپنڈی فائرنگ کے واقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ کارروائی کے دوران کارکن سے پی ٹی آئی کا جھنڈا اور اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ملک میں لانگ مارچ کی کال بھی دی جا رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے تمام عزائم اور مقاصد دنیا دیکھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح ہو کر دن دہاڑے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ قابلِ مذمت ہے، جبکہ پاکستان کی قیادت ملکی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔
    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ راولپنڈی فائرنگ کے واقعے نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں، بعض عناصر ملک میں انارکی پھیلانا اور ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
    عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو ہر محاذ پر فتح نصیب ہوگی۔

    ترجمان راولپنڈی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج دن 11 بج کر 15 منٹ پر راولپنڈی مال روڈ پر ایک شخص نے پستول سے سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ حملہ آور جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کا نام محمد حسین ولد محمد باذ تھا، اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا۔تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تا حال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    Related Posts

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے5 دہشت گرد مارے گئے

    باب المندب میں بحری جہاز پر حملہ ، دو پاکستانیوں سمیت عملے کے 3 افراد جاں بحق

    نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

    مقبول خبریں

    باب المندب میں بحری جہاز پر حملہ ، دو پاکستانیوں سمیت عملے کے 3 افراد جاں بحق

    پی پی ایچ آئی ملازم نے روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    نالہ ڈیک پسرور کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    ہر 3 میں سے ایک وکیل فرضی! سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا

    بلاگ

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.