چکوال ( جلیل نقوی سے )
حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ چکوال نے موضع بھرپور کے مرکزی چوک کو معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی کی دینی و سماجی خدمات کے اعتراف میں جامی چوک کے نام سے منسوب کر دیا۔ اس موقع پر چیئرمین واسا چوہدری شیر علی، چوہدری کبیر احمد خان سابق ممبر پرائم منسٹرز انسپکشن کمشن، سابق وزیر و پراسیکیوٹر رانا اقبال، ایم این اے ملک شاکر بشیر، ڈپٹی کمشنر سارہ حیات، معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی، چوہدری زبیر ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ صدر مسلم لیگ لائر فورم، پیر سعادت حسین شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف، سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر حسین، سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر، چکوال گروپ آف انڈسٹریز کے خواجہ محمد تنویر اور معززین علاقہ موجود تھے۔ مہمانانِ خصوصی نے جامی چوک کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر چیئرمین واسا چوہدری شیر علی اور پیر سعادت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری و دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبہ پنجاب ترقی و خوشحالی کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

