Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مکہ معاہدہ ایران کیخلاف نہیں ،آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی فیس عائد نہیں ہوگی:ایرانی وزارتِ خارجہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران +عمان :آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جن میں اس اہم آبی گزرگاہ کو محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
    ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اس مرحلے پر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کوئی فیس عائد کرنے پر غور نہیں کر رہا۔
    پیر کو اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بقائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا امریکی بحری ناکہ بندی ختم کیے جانے سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا:جب تک دشمنانہ اقدامات جاری ہیں، اس آبی گزرگاہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری حالات موجود نہیں ہیں۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکی غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ، بحری ناکہ بندی اٹھانا اور ہونے والے نقصانات کا ازالہ ضروری ہے۔
    ایرانی ترجمان کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات کا مرکز سمندری جہاز رانی کے لیے محفوظ راستہ متعین کرنا ہے۔بقائی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکی اور اسرائیلی جارحیت اور ایران کے خلاف خطے میں موجود فوجی اڈوں کے استعمال کا نتیجہ ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسقط کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
    ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے حوالے سے مذاکرات ہموار اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندری جہاز رانی کے راستے کے نقشے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جبکہ بعض تکنیکی نکات کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
    انہوں نے مزید وضاحت کی کہ محفوظ آمدورفت کی نگرانی، ماحول کے تحفظ اور سمندری جرائم کی روک تھام کے لیے نئے طریقہ کار قائم کیے جائیں گے۔
    ان کے مطابق اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ جہازوں کو فراہم کی جانے والی سمندری خدمات کے عوض متعلقہ اخراجات اور فیس وصول کی جائے گی۔
    ایران گزشتہ کئی روز کے دوران متعدد مرتبہ واضح کر چکا ہے کہ اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے۔
    ان مطالبات میں سرفہرست خلاف ورزیوں کا خاتمہ، نقصانات کا ازالہ اور ایران کے گردونواح سے امریکی فوجی دستوں کا انخلا شامل ہیں۔
    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو محفوظ طریقے سے کھولنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تہران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔
    ادھر ایک امریکی عہدیدار نے گزشتہ جمعے کو کہا تھا کہ ایران اور سلطنتِ عمان کے درمیان پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز جلد دوبارہ کھل سکتی ہے۔
    اس سے جنگ کے باعث معطل ہونے والی تیل کی برآمدات بحال ہونے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اس وقت ختم کر دے گا جب تجارتی بحری آمدورفت کو بغیر کسی رکاوٹ کے بحال کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا جائے گا۔

    Related Posts

    ستمبر سے بل بجلی کے پھر بڑھ جائیں گے،فی یونٹ کتنا اضافہ؟

    یوم پاکستان پر تین چھٹیاں ، مزے ہی مزے

    لاہور، غازی آباد کیس میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ بھی منظرعام پر آگئی

    مقبول خبریں

    ستمبر سے بل بجلی کے پھر بڑھ جائیں گے،فی یونٹ کتنا اضافہ؟

    یوم پاکستان پر تین چھٹیاں ، مزے ہی مزے

    لاہور، غازی آباد کیس میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ بھی منظرعام پر آگئی

    ہزاروں طلبا کا حکومت کے خلاف طوفانی مارچ: اسمبلی کا گھیراؤ، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال،

    سونا کی قیمت میں معمولی اضافہ، چاندی ڈول گئی

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.