Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دو ایکڑ زرعی زمین پر مبینہ قبضے اور راستہ نکالنے کی کوشش، شمبانی برادری کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر(ڈیزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ )

     

    گاؤں مصری شاہ آر ڈی 86 صالح پٹ کے رہائشی محمد غمن شمبانی اور رانجھن شمبانی نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ علی گوہر خان شمبانی کی مبینہ سازش پر گلاب شمبانی، سخاوت شمبانی، آزاد شمبانی اور اصغر شمبانی ان کی دو ایکڑ زرعی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ افراد مبینہ طور پر ان کی زرعی زمین سے زبردستی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ زمین کے مالکان کی جانب سے راستہ دینے سے انکار پر انہیں مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمین ان کی ملکیت ہے اور وہ کسی بھی غیرقانونی طریقے سے اس پر راستہ بنانے یا قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔محمد غمن شمبانی اور رانجھن شمبانی نے مزید الزام عائد کیا کہ مخالف فریق کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو مختلف مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جس کے باعث وہ اور ان کے اہلخانہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے بلکہ اپنے جائز قانونی حق اور اپنی زرعی زمین کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کر رہے ہیں۔مظاہرین کے مطابق آج مبینہ طور پر رانجھن شمبانی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ واقعے کے حوالے سے پولیس کو شکایت بھی دی گئی، تاہم ان کے مطابق پولیس کی جانب سے ان کی فریاد سننے اور مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔احتجاج کرنے والے محمد غمن شمبانی اور رانجھن شمبانی نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، مبینہ تشدد کے واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی دو ایکڑ زرعی زمین کو مبینہ قبضے، زبردستی راستہ نکالنے اور کسی بھی غیرقانونی مداخلت سے محفوظ بنایا جائے، جبکہ زمین کے تنازعے کی بھی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے قانونی اور آئینی راستے سے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی کہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، فریقین کا مؤقف سن کر زمین کے تنازعے کا قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

    Related Posts

    غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی ہلاک

    ’باہر نکلا تو مر جاؤں گا‘، ناقابل برداشت جلن کے مرض میں مبتلا 16 سالہ اقبال شیخ 5 سال سے تالاب میں رہنے کو مجبور

    چینی شخص کی انوکھی ’زندہ مینڈک‘ والی ڈرنک نے سب کے ہوش اڑا دیے

    مقبول خبریں

    غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میں الجزیرہ کے پانچ صحافی ہلاک

    ’باہر نکلا تو مر جاؤں گا‘، ناقابل برداشت جلن کے مرض میں مبتلا 16 سالہ اقبال شیخ 5 سال سے تالاب میں رہنے کو مجبور

    چینی شخص کی انوکھی ’زندہ مینڈک‘ والی ڈرنک نے سب کے ہوش اڑا دیے

    150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی فتار سے آئی تباہی، 10 لاکھ لوگوں کو چھوڑنا پڑا گھر، چین ، جاپان اور تائیوان میں نظر آیا اثر

    پاکستان کا تیل کی درآمد کیلئے نیا پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.