Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صرف آبنائے ہرمز کھول دو توجنگ ختم، صدر ٹرمپ کی ایران کو پیشکش، وال اسٹریٹ جرنل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں آبنائے ہرمز کھلوانے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں اور اگر تہران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دیتا ہے تو ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ میں ختم کرنے کو تیار ہیں۔
    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ میں ’فتح کا اعلان کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں‘ اور انہوں نے اپنے قریبی معاونین کے ساتھ نجی گفتگو میں یہ خیال بھی ظاہر کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے بغیر بھی معاملہ ختم کرنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔
    وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ امریکا نے ایران کے خلاف اپنے تمام فوجی اہداف حاصل کرلیے ہیں اور اب توجہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر مرکوز ہے۔ تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کی صورت میں امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی کوششیں ترک یا معطل کرسکتا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ مشیروں سے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایران کے لیے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنا مشکل ہوگا کیوں کہ گزشتہ جون میں ایران کی 3 اہم جوہری تنصیبات تباہ کردی گئی تھیں۔
    امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال کرنے یا جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کرے گا تو امریکی انٹیلی جنس اس کا پتہ چلا لے گی۔ صدر ٹرمپ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ امریکی فوجی کارروائی کے خطرے نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش سے باز رکھا ہے۔
    امریکی حکام کے مطابق اگر ایران کے جوہری پروگرام میں کوئی نمایاں پیش رفت نظر نہیں آتی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جاتی ہے تو صدر ٹرمپ موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔
    تاہم امریکی صدر اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے کسی بھی معاہدے میں ایسی ضمانتیں شامل ہونی چاہئیں، جن سے یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تہران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہ کرسکے۔
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا ٹرمپ انتظامیہ کی موجودہ ترجیحات میں مرکزی حیثیت اختیار کرگیا ہے جب کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملے پر مستقبل کی بات چیت کا انحصار آبنائے ہرمز کی صورت حال اور ایران کے جوہری پروگرام میں پیش رفت پر ہوسکتا ہے۔

    Related Posts

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف 77 سال کے ہو گئے

    میر رضا قتل کیس:مشکوک گیسٹ ہاؤس کو سیل کر دیا گیا،19 افراد شامل تفتیش

    خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں کرفیو نافذ

    مقبول خبریں

    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف 77 سال کے ہو گئے

    میر رضا قتل کیس:مشکوک گیسٹ ہاؤس کو سیل کر دیا گیا،19 افراد شامل تفتیش

    خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع میں کرفیو نافذ

    امریکامیں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 29 فیصد اضافہ،

    فلکیاتی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری: چار بڑے ایونٹس ایک ساتھ، 12 اگست کی تاریخی رات سب نظریں آسمان پر

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.