خوشاب/سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا، معروف شاعرہ، ادیبہ، افسانہ نگار اور سفرنامہ نگار سعدیہ ہما شیخ نے فیسکو سرگودھا زون کے حالیہ یونین انتخابات میں سیکرٹری منتخب ہونے پر شیخ یاسر عدیل کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ یاسر عدیل کا انتخاب فیسکو ملازمین کے لیے خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں، خلوص اور جذبۂ خدمت سے ملازمین کے مسائل کے حل، ان کے جائز حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شیخ یاسر عدیل ملازمین کے حقوق کی آواز مؤثر انداز میں بلند کرنے کے ساتھ ساتھ فیسکو کے مفادات، ادارے کے وقار اور بہتری کے لیے بھی اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ سعدیہ ہما شیخ نے نومنتخب سیکرٹری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

