سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
پولیس نے بڈیانہ کے علاقہ بٹر ڈوگراں میں پیش آنے والے اندھے قتل کے مقدمہ میں دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ بڈیانہ کے علاقہ بٹر ڈوگراں میں ایک شخص محمد افضل کی لاش سڑک پر گری ہوئی ملی تو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی تو جبکہ مذکورہ گرفتار شدہ افراد نے مذکورہ شخص کے قتل کا اعتراف کر لیا بلکہ گرفتار شدہ افراد نے دیگر افراد کے نام بھی بتائے جو قتل میں ملوث ہیں۔پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔پتہ چلا ہے مقتول اور گرفتار شدہ افراد کے درمیان لین دین کا معاملہ تھا۔

