Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کشمیرالیکشن،پنجاب کی سیٹوں پردھاندلی ہوئی ،عوا م کو ریلیف نہ ملاتو حکمران گھرجائیں گے:بلاول بھٹو

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو

     

     

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن و ممبر قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے الٹی گنتی شروع نہیں کی ہے بلکہ حکمرانوں کی اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں و عوام کو ریلیف نہ دینے کی وجہ سے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے جبکہ حکمرانوں کو اب بھی اگر عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی احساس نہ ہوا تو پھر حکمران گھر ہی جائیں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر موڑ پر حکمرانوں کا ساتھ دیا ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنا مطلب نکلنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا ہی گھونپا ہے۔یہ بات انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے راہنماوں اظہر علی دیال،احسن اسماعیل گجر،عارف چودہری,شکیل احمد علوی،ملک علی نصیر اعوان،افتاب حیدر،عبدالقیوم ہنجرا اور دیگر پارٹی راہنماؤں سے ایک پیغام کے ذریعہ کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی زندہ ہے اور زندہ رہے گی جبکہ یہ پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط پارٹی بن گئی ہے کیونکہ یہ پارٹی میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنائی تھی اور بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں بستا ہے۔انھوں نے کہ آزاد ریاست جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں صوبہ پنجاب میں 12 نشستوں پر پنجاب حکومت نے کھلم کھلا دھاندلی کی ہے بلکہ پولنگ سٹاف نے خود اپنے ہاتھوں سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے انتخابی نشانات پر بیلٹ پیپرز پر مہریں لگا کر بیلٹ بکس میں ڈال دئیے اور کئی ووٹرز جب پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالنے گئے تو ان کو کہا گیا کہ آپ کا ووٹ ڈال دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ سے مذکورہ انتخابات کے حلقہ ایل اے 36 جموں 3 سے پاکستان پیپلز پارٹی کا امید وار احسن اسماعیل گجر ایڈووکیٹ جیت گیا لیکن فارم 47 کے تحت بننے والی حکومت نے رزلٹ تبدیل کر کے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کروا دیا۔انھوں نے کہا کہ آزاد ریاست جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کیسے بنے گی کیونکہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور کسی وقت بھی اس الٹی گنتی کا اثر ایسا ہو گا کہ حکومت کا بگل بج جائے گا۔انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماوں و کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے بھٹو مشن کے تحت کام کریں اور پارٹی کی ساکھ کو مضبوط تر مضبوط بنائیں۔

    Related Posts

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    ابتسام الحق بطور آفیسر انفورسمنٹ اسٹیشن بھیرہ تعینات

    کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر پھر فائرنگ ، اصل وجہ سامنے آگئی !

    مقبول خبریں

    کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے پر پھر فائرنگ ، اصل وجہ سامنے آگئی !

    بیوی کوقتل،ساس اوربہن کوگولیاں مارکرملزم نے خودکوبھی چھلنی کردیا

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا سرپرائز وزٹ: مسافر کی شکایت پر ایجنٹ کی گرفتاری کا حکم،

    گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل، حکومت نے مذاکرات کی دعوت دیدی

    قیام پاکستان سے  قبل ڈسٹرکٹ بارسیالکوٹ کے ممبران کی تعداد 200مسلمان صرف پچیس تھے

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.