چکوال: (منور حسین سے)
چکوال: تھانہ سٹی چکوال پولیس نے تحصیل چوک میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیامشکوک حرکات پر باوردی شخص کو حراست میں لے کر اس سے پولیس ملازمت سے متعلق ثبوت اور سروس کارڈ طلب کیا گیا، تاہم وہ کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہ کر سکا۔گرفتار ملزم کی شناخت گلزار حسین ولد اختر حسین، سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئیتھانہ سٹی چکوال پولیس نے ملزم کے آبائی ضلع فیصل آباد سے بھی اس کی سرکاری ملازمت کے بارے میں تصدیق کی، تاہم وہاں سے بھی ملزم کے پولیس ملازم ہونے کی تصدیق نہ ہو سکیتھانہ سٹی چکوال پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ۔


