واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
میاں چنوں:عاصم کمال
موضع کالو پترا کرکٹ گراؤنڈ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔متاثرہ افراد کے مطابق فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
متاثرہ افراد نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


