ملتان: (ڈویژن بیورو چیف ملک جابر عباس سے)
وہاڑی روڈ پر اڈہ 9 کسی کے قریب تیز رفتار وین کا ٹائر اچانک برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آگیا، وین بے قابو ہو کر چنگچی رکشہ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق وین وہاڑی سے ملتان کی جانب آ رہی تھی کہ دورانِ سفر اچانک ٹائر پھٹ گیا، جس کے بعد ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وین چنگچی رکشے سے جا ٹکرائی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 30 سالہ محمد سجاد ولد عبدالمجید، 27 سالہ محمد سجاد ولد محمد یعقوب اور 25 سالہ محمد یوسف ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

