Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وکلاء کو جدید سہولیات کی فراہمی اور عدالتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ،عالیہ نیلم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قصور (بیورو چیف محمد وقاص اشرف)

    قائم مقام گورنر پنجاب و سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور میں ملک محمد علی خاں ای لائبریری اور لیڈیز بار روم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین آزاد گروپ ملک ریاض احمد خاں، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور چوہدری محمد احمد لطیف، جنرل سیکرٹری شہباز علی خان، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور، ڈپٹی کمشنر قصور، ڈی پی او قصور، ایڈیشنل و سول ججز، سینئر وکلاء اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وکلاء برادری کی جانب سے قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بار عہدیداران نے معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے اور بار کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلاء کو جدید سہولیات کی فراہمی اور عدالتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ملک محمد علی خاں ای لائبریری اور لیڈیز بار روم کے قیام کو وکلاء خصوصاً نوجوان اور خواتین وکلاء کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ بار اور بنچ کا مضبوط تعلق انصاف کی مؤثر اور بروقت فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار قصور کی ترقی اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سہولیات قانونی برادری کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

    صدر بار چوہدری محمد احمد لطیف اور جنرل سیکرٹری شہباز علی خان نے معزز مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار قصور وکلاء کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خاں اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں جبکہ شرکاء نے بار میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔

    Related Posts

    ضلعی انتظامیہ کا یوم آزادی گرین پاکستان سلوگن کے تحت منانے کا فیصلہ

    بااثرافراد کامخالف کے گھرپردھاوا،اہلخانہ پرتشدد،پولیس ملزموں سے مل گئی

    کوئٹہ میں امن و امان کے قیام  کے لیے پولیس مکمل الرٹ اور متحرک

    مقبول خبریں

    وکلاء کو جدید سہولیات کی فراہمی اور عدالتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ،عالیہ نیلم

    بااثرافراد کامخالف کے گھرپردھاوا،اہلخانہ پرتشدد،پولیس ملزموں سے مل گئی

    ڈسٹرکٹ جیل میں چوہوں کا راج،حکام خاموش،قیدی پریشان

    ٹریفک حادثات ، سائیکل سوار جاں بحق،خاتون شدیدزخمی

    سرکاری ملازمین کے ورثا کے لیے شاندار ریلیف 

    بلاگ

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.