خانیوال (اصغر علی ڈسٹرکٹ رپورٹربے نقاب نیوز)
ضلعی انتظامیہ کا یوم آزادی گرین پاکستان سلوگن کے تحت منانے کا فیصلہ :ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے محکموں سے جشن آزاری تقریبات اور شجر کاری کا پلان طلب کرلیا ۔میونسپل کمیٹیز کو شہروں میں خالی جگہوں کا انتخاب کرکے سایہ دار پودے لگوانے کی ہدایت کردی۔خالی جگہوں کو پارک اور پودے لگا کر مفاد عامہ کیلئے ڈویلپ کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں حکمت عملی بتادی سکولز و کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس،محکمہ انڈسٹریز،لیبر ،ستھرا پنجاب،سول ڈیفینس،صحت،ریسکیو کو یوم آزادی،اور شجر کاری کیلئے ٹاسکس تفویض کردیئے گئے۔ عمارتوں پر لائٹنگ،عمارتوں، سرکاری و پبلک ٹرانسپورٹ پر قومی پرچم لگانے کے احکامات جاری کردیئے۔دیہات میں ہر نمبر دار کو بھی 100 سایہ دار پودے لگانے کا پابند کردیا کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خانیوالحنا ارشدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی اور شجر کاری کے انتظامات بروقت مکمل ہونے چاہئیں۔ملکر خانیوال ضلع کو صاف اور سرسبز بنایا جائے گا۔

