بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
کوئٹہ بلوچستان بھر میں گزشتہ آٹھ ماہ سے ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجرا مکمل طور پر بند ہے، جس کے باعث صوبے بھر کے ڈرائیوروں کو شدید ترین مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق، صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈرائیونگ کے کوائف اور فزیکل ٹیسٹ لینے کا عمل تو باقاعدگی سے جاری ہے اور کاغذات متعلقہ ہیڈ آفس بھی ارسال کیے جا رہے ہیں، تاہم مصدقہ ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ رواں سال جنوری سے تاحال ایک بھی نیا ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا گیا ہے۔ اس صورتحال پر متعلقہ محکمے کے افسران بھی کوئی تسلی بخش وضاحت دینے سے قاصر ہیں۔لائسنسوں کی عدم دستیابی اور تاخیر کے باعث ایک طرف جہاں ہزاروں ڈرائیوروں کے لائسنس ایکسپائر ہو چکے ہیں، وہیں نئے لائسنس کے لیے اپلائی کرنے والے شہریوں کے کیسز بھی طویل التوا کا شکار ہیں۔ دوسری جانب، روڈز پر ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کے مسلسل بھاری چالان کیے جا رہے ہیں


