بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
تمام ٹرک مالکان، ٹرانسپورٹرز، ڈرائیور ز اور کمپنی مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز ہفتہ، 08 اگست 2026 کو آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اور یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی جانب سے دی گئی کال کے مطابق ملک بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔تمام متعلقہ حضرات سے اپیل ہے کہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ہڑتال میں مکمل تعاون کریں۔ یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی اور اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک حکومت ٹرانسپورٹر برادری کے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل جائز مطالبات پر عملدرآمد نہیں کرتی۔یاد رہے کہ بروز ہفتہ، 08 اگست 2026 کو پورے ملک میں مکمل پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ ترجما ن بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا کہناتھاکہتمام ٹرک، ٹریلر، مزدا اور دیگر مال بردار گاڑیاں بند رہیں گی، لہذا تمام ٹرانسپورٹرز اور کمپنی مالکان سے گزارش ہے کہ وہ مکمل تعاون کریں اور صرف تنظیم کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔


