Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حالات جس طرف جارہے ہیں کوئی بھی سلامت نہیں رہے گا،اپنا کام آپ نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہ کوئی تو کرے گا‘‘ عظمیٰ بخاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس، ذمہ دار اور باوقار پیشہ ہے، جبکہ جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلانے والا یوٹیوبر صحافی نہیں ہو سکتا۔ فیک نیوز اور بے بنیاد الزامات کی روک تھام وقت کی اہم ضرورت ہے، کسی کی پگڑی اچھالنا اظہارِ رائے نہیں بلکہ کردار کشی ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کو غیر معمولی آزادی حاصل ہے جس کے ساتھ ذمہ داری بھی لازم ہے۔ صحافتی تنظیموں کو اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرتے ہوئے خود احتسابی اور ڈسپلنری نظام قائم کرنا ہوگا تاکہ غلط کو غلط اور درست کو درست کہا جا سکے۔ ہر شخص موبائل اور مائیک اٹھا کر صحافی نہیں بن جاتا، صحافی کا کوئی سیاسی لیڈر نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف صحافی ہوتا ہے۔ بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر صحافت کے نام کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ جھوٹ کو سچ بنا کر ڈالر کمانے والوں کو ہیرو نہیں بنایا جانا چاہیے۔

    ’’حالات جس طرف جا رہے ہیں، اس کے بعد کوئی بھی سلامت نہیں رہے گا، اپنا کام آپ نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہ کوئی تو کرے گا‘‘ عظمیٰ بخاری کی سینئر صحافیوں سے سیریس گفتگو pic.twitter.com/TQd94cfioS

    — Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) August 6, 2026


    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافت کے فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد،صدر سی پی این ای کاظم خان، سینئر نائب صدر ایاز خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت، فنانس سیکریٹری عارف بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری منزہ سہام، نائب صدر پنجاب میاں حسن احمد، نائب صدر اسلام آباد/ راولپنڈی شکیل احمد ترابی، نائب صدر اسلام آباد / راولپنڈی یحییٰ خان سدوزئی، جوائنٹ سیکریٹری سندھ مقصود یوسفی، جوائنٹ سیکریٹری بلوچستان منیر احمد بلوچ، نائب صدر کے پی طاہر فاروق اور دیگر اراکین سی پی این ای حامد حسین عابدی، اعجاز الحق، ارشاد عارف، عبدالخالق علی، وقاص طارق، بشیر میمن،محمد اکمل چوہان، شیر محمد کھاوڑ، محمود عالم خالد، حسن ناصر، عبدالسمیع منگریو، عبدالسلام باٹھ، ذوالفقار احمد راحت، محمد اویس رازی،انتظار حسین زنجانی، عرفان اطہر، میاں محمد اسلم، شہزاد حسین، نواز طاہر، عثمان غنی سیفی،شہزاد امین، ممتاز احمد صادق اور دیگر موجود تھے۔

    وزیراعظم ہاؤس سے منسوب بے بنیاد خبروں اور وی لاگز کے ذریعے کردار کشی کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا صحافتی اصولوں اور تصدیق کے بعد خبر نشر کرتے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل میڈیا پر بغیر ثبوت کسی پر بھی الزام تراشی کر دی جاتی ہے۔

    اگر صحافتی تنظیمیں اور صحافی خود اپنا… pic.twitter.com/wAGQP32h9m

    — PMLN (@pmln_org) August 6, 2026


    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت صحافتی برادری کی مشاورت سے صحافی کی جامع تعریف، میڈیا ایکریڈیٹیشن، میڈیا لسٹوں اور اخبارات سے متعلقہ امور کا ازسرِنو جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ نظام مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کی جا چکی ہے۔ صحافتی تنظیمیں اگر خود احتسابی کا مؤثر نظام تشکیل دے دیں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف خود کارروائی کریں تو حکومت کو سخت قوانین یا دیگر اقدامات کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
    انہوں نے زور دیا کہ صحافتی ادارے اپنی ڈسپلنری کمیٹیاں قائم کریں اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں خبر متعدد مراحل سے گزر کر شائع یا نشر ہوتی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے معلومات پھیلائی جا رہی ہیں جس سے افراد، اداروں اور قومی مفاد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کے ساتھ ذمہ داری بھی لازم ہے اور بے بنیاد الزامات یا کردار کشی کسی صورت آزادیٔ اظہار نہیں کہلا سکتی۔ قومی مفاد ہر چیز سے مقدم ہے اور پاکستان کے خلاف بیرونِ ملک بیٹھ کر منظم پروپیگنڈا کرنے والے عناصر صحافت کے نام پر ملک دشمن بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ صحافی رائے عامہ تشکیل دیتے ہیں، اس لیے ان کی ذمہ داری عام افراد سے کہیں زیادہ ہے۔
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مؤثر ضابطہ کار اور متعلقہ عالمی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے فقدان کی وجہ سے جعلی اور گمراہ کن مواد کو بروقت ہٹانا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس حوالے سے وفاقی سطح پر بھی مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ڈیپ فیک ویڈیوز اور جھوٹے پروپیگنڈے کا نشانہ بن چکی ہیں، اس لیے وہ اس مسئلے کی سنگینی کو بخوبی سمجھتی ہیں۔جھوٹا مواد صرف ایک فرد نہیں بلکہ اس کے خاندان اور معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے، اس لیے اس رجحان کی روک تھام اجتماعی ذمہ داری ہے۔
    عظمیٰ بخاری نے صحافتی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ پیشہ ور صحافت کے تحفظ، جعلی صحافت کے خاتمے اور قومی مفاد کے تحفظ کے لیے مشترکہ اور مؤثر لائحہ عمل اختیار کریں تاکہ صحافت کا وقار برقرار رہے اور معاشرے میں ذمہ دارانہ اطلاعات کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

    Related Posts

    عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل کو فون، ایران عمان آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو بڑے آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

    سونے کی دوسرے روز بھی بڑی چھلانگ

    مقبول خبریں

    عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل کو فون، ایران عمان آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق

    سونے کی دوسرے روز بھی بڑی چھلانگ

    حالات جس طرف جارہے ہیں کوئی بھی سلامت نہیں رہے گا،اپنا کام آپ نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہ کوئی تو کرے گا‘‘ عظمیٰ بخاری

    ”آدیکھیں ذرا کس میں کتنا ہے دم: اب نئے ستارے دمکیں گے“! پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘ کا آغاز،

    ”انڈین وائرس بیٹا جی تک بھی پہنچ گیا“،دفترِ خارجہ کا شیخ حسینہ کے بیٹے کے آئی ایس آئی سے متعلق الزامات پر کرارا جواب

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.